بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے پہلے بچے کی آمد کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کردی ہے جس پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مرون رنگ کے خوبصورت گاؤن میں اپنا واضح بیبی بمپ نمایاں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
تصویر سامنے آتے ہی مداحوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات آنے لگے۔ کئی صارفین نے اس موقع کو کرینہ کپور کی پریگنینسی کے لمحات سے تشبیہ دی جبکہ بعض مداحوں نے کہا کہ وہ برسوں سے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے۔
ایک صارف نے پرجوش تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “میں ان کے لیے بے حد خوش ہوں، بہت بہت مبارک ہو!”
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے تاریخی سِکس سینسز فورٹ، ساوائی مادھوپور میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔
کترینہ کیف کے بیبی بمپ کی تصاویر وائرل، مداحوں میں خوشی کی لہر
اداکاری کے میدان میں کترینہ کیف کو آخری بار جنوری 2024 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم میری کرسمس میں دیکھا گیا تھا، جس میں ان کے ساتھ ساؤتھ انڈین اداکار وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ رادھیکا آپٹے، سنجے کپور اور ادیتی گوویتریکار بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








