یہ زخم بھارت کبھی نہیں بھولے گا! حارث رؤف کا 6،0 کا اشارہ، انڈین قوم فتح بھول گئی، بی جے پی بھی برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

Haris Rauf’s 0-6 Gesture Sparks Uproar in India as BJP Responds
ONLINE

اتوار 21 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0،6 کا اشارہ دینا تاحال بھارتی حلقوں کے اعصاب پر سوار ہے اور اب حکمران جماعت بی جے پی نے بھی اس پر ردعمل دے دیا ہے۔

 

گزشتہ روز بھارتی اننگز کے دوران باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہوئے حارث رؤف نے مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں ہاتھوں سے 06 کا نشان بنایا اور جہاز اڑنے اور گرنے کا اشارہ بھی دیا۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور شدید تنقید شروع کردی۔

پاکستانی بولر کے اس انداز کو جہاں کئی بھارتی کرکٹرز اور شائقین نے اشتعال انگیزی قرار دیا، وہیں اسے پاک فضائیہ کے تاریخی معرکہ حق کی یاد دہانی کے طور پر بھی دیکھا گیا۔ اس واقعے پر بی جے پی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی حارث رؤف کی ویڈیو شیئر کی گئی اور انہیں طنزیہ انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر پنجابی میں پوسٹ لکھی کہ حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6،0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا، دنیا بھی یاد رکھے گی۔

خاموش مگر بھرپور پیغام؛ حارث رؤف کا اشارے پر بھارتی تلملا گئے

یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے مئی کے معرکہ حق میں بھارت کے چھ جنگی طیارے گرانے کے بعد کہا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو 6،0 کی برتری حاصل ہے، اور یہی حوالہ اب کھیل کے میدان میں حارث رؤف کے اشارے کی صورت میں بھارتیوں کے لیے ایک نیا زخم بن کر ابھرا ہے۔

Related Posts