صرف غیر قانونی افغانی نہیں! پناہ دینے والے بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ یواین ایچ سی آر)

راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک بندی کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق جن افراد نے اپنے مکان یا دکانیں غیر قانونی افغان مہاجرین کو کرایے پر دے رکھی ہیں انہیں فوراً یہ جگہیں خالی کروانی ہوں گی ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واہ کینٹ راولپنڈی کی ایک مسجد میں ہونے والے اعلان کی وائرل ویڈیو میں حکام نے واضح طور پر بتایا کہ غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو رہائش یا کاروبار کے لیے جگہ فراہم کرنا جرم ہے اور اس کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔

افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق سوشل میڈیا پر عوام کا ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کچھ صارفین حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ افغان باشندوں کا انخلاء اولین ترجیح بنایا جائے تاکہ صوبے کی سیکیورٹی اور ڈیموگرافک استحکام برقرار رہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ غیر قانونی طور پر زیادہ تعداد میں افغان مہاجرین دیگر شہروں، خصوصاً کراچی میں موجود ہیں اور وہاں تاحال کسی بڑے آپریشن کی خبریں سامنے نہیں آئیں۔ دیگر صارفین نے اس معاملے پر طنزیہ اور جذباتی ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ پالیسیز اور عملدرآمد کے فرق پر سوالات اٹھائے۔

افغانستان سے فرار کا خوفناک طریقہ؛ 13 سالہ لڑکے کا بھارتی ایئرپورٹ پر حیران کن انکشاف

مجموعی طور پر اس مسئلے پر عوامی رائے میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی رو سے کارروائی کی جائے گی جبکہ انتظامیہ معاملات کی شفاف اور منظم تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Posts