کراچی: مقبول ڈرامہ سیریل دو کنارے اپنی آخری قسط کے ساتھ ناظرین کو الوداع کہنے جا رہا ہے۔ گرین ٹی وی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ ڈرامہ 30 ستمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔
یہ ڈرامہ اپنی طوالت اور منفرد انداز کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز رہا ہے، اگرچہ اس کی کہانی روایتی انداز میں ایک منفی کردار کے گرد گھومتی ہے جو ہر گھرانے میں فتنہ پیدا کرتا ہے۔
مومنہ اقبال کی شاندار اداکاری اور دلکش اندازِ پیشکش نے ڈرامے کو ناظرین میں مقبول بنایا۔ اس ڈرامے کی اب تک 60 سے زائد اقساط نشر ہو چکی ہیں اور اس میں درِ شہوار کا کردار سب سے زیادہ نمایاں رہا ہے۔
دو کنارے کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور ہر قسط اوسطاً 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھی گئی۔ تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے شائقین نے شکایت کی کہ ڈرامے کو بلاوجہ طول دیا جا رہا ہے، جس سے کہانی کا اصل اثر زائل ہو رہا ہے۔
ڈرامے کے اختتام پر شائقین خاصی بے چینی سے یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ درِ شہوار کے انجام کا فیصلہ کس طرح کیا جائے گا۔ کچھ مداح چاہتے ہیں کہ اس کے کردار کو نجات اور معافی ملے جبکہ دوسرے چاہتے ہیں کہ اس کے اعمال کا کڑا حساب ہو اور اسے اپنے کیے کی سزا ملے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








