کراچی: معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک بار پھر اپنے حالیہ متنازع بیان کا دفاع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کی آمدنی میں برکت نہیں ہوتی۔ اس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکارہ اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں۔
کئی بڑے ڈرامہ سیریلز میں اہم کردار ادا کرنیوالی اورتین بیٹوں کی اکیلی ماں صائمہ قریشی نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں میزبان عدنان فیصل سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اب بھی یہی سمجھتی ہیں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی آمدنی میں برکت ہوتی تو وہ آج تک اپنا ذاتی گھر بنا چکی ہوتیں مگر اب بھی کرائے کے مکان میں مقیم ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ان کے شوہر کمانے والے ہوتے تو آج وہ اپنے گھر کی مالک ہوتیں لیکن خود محنت سے بیٹوں کی پرورش کے باوجود ان کے حالات زیادہ تبدیل نہ ہو سکے۔

ان کے اس مؤقف پر مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین نے سخت ردعمل دیا ہے اور اسے حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔
ڈرامہ دو کنارے کی 30 ستمبر کو آخری قسط! مداحوں کو درشہوار کے انجام کا انتظار
صائمہ قریشی کا شمار ان فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں مگر اس بار ان کے بیان نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا خواتین کی محنت اور آمدنی کو کم تر سمجھنا درست ہے یا نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








