لاہور: ہنجروال کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں منشیات کے عادی بیٹے نے اپنے باپ کو نشے کے لیے رقم دینے سے انکار پر قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر آن لائن فراڈز پر پی ٹی اے کی عوام کو وارننگ
پولیس کے مطابق ملزم علی رضا نے اپنے والد شوکت علی سے نشے کے لیے پیسے مانگے اور انکار پر طیش میں آکر گیس سلنڈر اٹھا کر ان کے سر پر وار کردیا جس سے 70 سالہ شوکت علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو فرار ہونے سے پہلے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ہنجروال تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
مجھے قید کرلیاہے، لڑکی کی کال نے اہلخانہ کو دہلا دیا! جانیں سافٹ ویئر ہاؤس کیا ہوا
یہ واقعہ اس بات کی سنگین عکاسی کرتا ہے کہ منشیات کی لعنت کس طرح نہ صرف فرد بلکہ پورے خاندان کو تباہ کر دیتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا اور اکثر والد سے جھگڑتا رہتا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








