اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر اسلامی قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Withholding tax on bank transactions is un-Islamic: CII
ONLINE

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بدھ کے روز بینک سے رقوم نکالنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے اس طریقے سے ٹیکس وصول کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔

یہ رائے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق بینک سے رقم نکلوانے والے صارفین پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ روزانہ پچاس ہزار روپے سے زائد نقد رقم نکلوانے کی صورت میں نان فائلرز سے 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کراچی کے طلبہ کیلئے خوشخبری! انٹر میں پوزیشن لینے پر الیکٹرک بائیکس انعام

حکومتی موقف کے مطابق اس اقدام کا مقصد نقدی پر انحصار کم کرکے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

ماہرین کے بعض حلقوں کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے غیر رسمی معیشت کو تقویت مل رہی ہے اور کرنسی کے زیادہ گردش کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی اس رائے نے ایک بار پھر اس بحث کو ہوا دی ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات شریعت کے اصولوں اور عوامی سہولت دونوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔

Related Posts