مہوش حیات کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mehwish Hayat sets internet ablaze with 'Obsidian Flame'
ONLINE

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے تازہ فوٹو شوٹ کی جھلکیاں شیئر کرکے ایک مرتبہ پھر مداحوں کو حیران کر دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ان تصاویر میں مہوش نے اوبسڈین فلیم کے عنوان کے ساتھ اپنے نئے روپ کو متعارف کرایا جس نے چند ہی لمحوں میں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

 

مہوش حیات حالیہ دنوں میں ڈرامہ سیریل ڈائن کے ذریعے چھوٹی اسکرین پر شاندار واپسی کر چکی ہیں۔ اس ڈرامے نے مختصر وقت میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے اور گھروں میں پسندیدہ موضوع گفتگو بن گیا۔

مداح نہ صرف ان کی اداکاری کو سراہ رہے ہیں بلکہ ان کے دلکش انداز اور پراعتماد شخصیت نے بھی شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

مہوش کی فیشن اور اسٹائل سے بھرپور تصاویر نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہیں شاندار شخصیت، جرات مندانہ انتخاب اور بے مثال خوبصورتی کے باعث سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

گلوکارہ کیٹی پیری کا مشکلات اور جدوجہد کا اعتراف

پنجاب نہیں جاؤں گی سے شہرت پانے والی اس فنکارہ کی موجودہ کامیابیوں نے ان کی فنکارانہ پہچان کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

مہوش حیات کو ان کی شاندار کارکردگی اور پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں 2019 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

فن کی دنیا میں ان کی یہ مسلسل کامیابیاں انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں مقام دلا رہی ہیں۔

Related Posts