پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 291.65 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158,236.67 پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ سیشن میں 157,945.02 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ اضافہ 0.18 فیصد کے برابر رہا۔
کاروباری روز کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت انداز میں پیش رفت کی اور ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 159,046.60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا جو مارکیٹ کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے تاہم کچھ دیر کے لیے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس کچھ نیچے آیا مگر دن کے اختتام پر پھر بھی مثبت زون میں بند ہوا۔
پورے دن کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 2 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 37.51 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ کاروباری دن کی 58.72 ارب روپے مالیت کے مقابلے میں کچھ کم تھی۔
کیا قیمتوں کی دوڑ میں وقفہ آ گیا؟ جانیے فی تولہ سونے کی تازہ ترین نرخ
کاروبار کے دوران 483 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 194 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 252 کے شیئرز میں کمی، جبکہ 37 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں طور پر بینکاری، سیمنٹ، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھی گئی۔ انڈیکس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بڑے اسٹاکس میں این آر ایل، حبکو، ایماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








