کرایہ چنگ چی سے بھی کم! پنجاب کے ایک اور مشہور شہر میں الیکٹرک بس سروس شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab to Launch 28 Electric Buses in Another City
ONLINE

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کے روز ساہیوال میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیاجس کے ساتھ ہی شہریوں کے لیے جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ بس میں سفر بھی کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری سڑکوں کے کنارے جمع ہوئے اور نئی سروس کو خوش آمدید کہا، جس سے عوامی دلچسپی کا بھرپور اظہار سامنے آیا۔

حکام کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 16 الیکٹرک بسیں چار مرکزی روٹس پر چلائی جائیں گی، جن میں عارف والا بائی پاس سے سرور چوک، نور شاہ سے کے ایف سی بائی پاس، فرید ٹاؤن سے یوسف والا، اور جنرل بس اسٹینڈ سے کمیر تک کے راستے شامل ہیں۔ اندازہ ہے کہ روزانہ 25 ہزار سے زائد مسافر اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

کراچی کے طلبہ کیلئے خوشخبری! انٹر میں پوزیشن لینے پر الیکٹرک بائیکس انعام

بس کا کرایہ فی اسٹاپ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہر بس میں وائی فائی، موبائل چارجنگ سہولت اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

خواتین کے لیے علیحدہ ڈبہ بھی مختص کیا گیا ہے تاکہ انہیں محفوظ اور آرام دہ سفر مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں بسوں کے لیے خصوصی چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

Related Posts