خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ یہ قرض گاڑی خریدنے یا گھر بنانے کے خواہشمند ملازمین کے لیے آسان اقساط میں واپسی کے ساتھ دیا جائے گا۔
حکومتی اعلان کے مطابق اس مقصد کے لیے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم میں سے 10 کروڑ روپے سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لیے جبکہ 24 کروڑ روپے دیگر سرکاری ملازمین کے لیے قرضوں کی مد میں رکھے گئے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت گاڑی خریدنے کے لیے ملازمین کو 2 لاکھ روپے تک کا ایڈوانس دیا جائے گا، جبکہ گھر کی تعمیر کے خواہشمند ملازمین کو ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کا خواتین کیلئے بڑا تحفہ؛ مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کا آغاز
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنا اور ان کے معاشی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ یہ اسکیم ملازمین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی جو اپنی گاڑی یا گھر بنانے کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








