سوشل میڈیا پر جوئے اور سٹے بازی کا کھیل؛ متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے متنازعہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف آن لائن جوئے اور سٹے بازی کو فروغ دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق رجب بٹ پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے مختلف بیٹنگ ایپس کی سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف تشہیر کی بلکہ عوام کو ان میں پیسہ لگانے کے لیے بھی اُکسایا۔

متنازعہ یوٹیوبر پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُن کے اشتہارات اور ویڈیوز کے باعث لوگوں نے اپنی محنت کی کمائی ان غیرقانونی پلیٹ فارمز پر ضائع کر دی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ ان سے بارہا رابطے اور نوٹسز بھیجے جانے کے باوجود وہ تحقیقات کے لیے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد ان کے خلاف باضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مجھے قید کرلیاہے، لڑکی کی کال نے اہلخانہ کو دہلا دیا! جانیں سافٹ ویئر ہاؤس کیا ہوا

این سی سی آئی اے نے دو دیگر یوٹیوبرز انس علی اور حریرہ کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کیے ہیں۔ ان پر بھی یہی الزام ہے کہ انہوں نے سٹے بازی کی ایپس کو فروغ دے کر ناظرین کو غیرقانونی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا۔

Related Posts