گلوکارہ کیٹی پیری کا مشکلات اور جدوجہد کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

Katy Perry opens up on heartbreak, career struggles after Orlando split
ONLINE

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری نے ایک جذباتی بیان میں اپنے گزشتہ سال کی مشکلات اور ذاتی جدوجہد کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے اورلینڈو بلوم سے علیحدگی، پیشہ ورانہ مسائل اور اپنی اندرونی بحالی کے سفر پر کھل کر بات کی۔

چالیس سالہ گلوکارہ نے اپنے البم 143 کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کے لیے ایک طویل انسٹاگرام پیغام تحریر کیا، جس میں انہوں نے اس سال کو رولر کوسٹر قرار دیا۔

ایمازون پرائم پر ٹو مچ وتھ کاجول اینڈ ٹوئنکل؛ شو کے بارے میں جانیں سب کچھ

کیٹی پیری نے کہا کہ یہ وقت فتوحات اور ناکامیوں دونوں سے بھرا ہوا تھا اور ہر تجربے نے انہیں ایک نیا سبق دیا۔ انہوں نے اپنے البمز کو فنکار کی کہانی بیان کرنے کی ایک جھلک قرار دیا اور کہا کہ ناکامیوں پر غور اور کامیابیوں کا جشن دونوں ہی قیمتی ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کیٹی پیری اور ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے اپنی چھ سالہ منگنی کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ دونوں 2016 سے وقتاً فوقتاً ساتھ رہے اور ان کی ایک بیٹی، ڈییزی ڈوو بھی ہے۔

پیشہ ورانہ میدان میں بھی کیٹی پیری کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ان کے کم بیک البم 143 کو پروڈیوسر ڈاکٹر لوک کی شمولیت کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ ان کے کیریئر کا سب سے کم درجہ بند البم ثابت ہوا۔

اس کا مرکزی گانا وومنز ورلڈ چارٹس پر کامیاب نہ ہو سکا جبکہ ان کا لائف ٹائمز ٹور بھی ملی جلی آراء کا باعث بنا۔

اس کے باوجود کیٹی پیری نے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑاؤ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ یہ سفر اتار چڑھاؤ کے باوجود قائم ہے۔

عالیہ بھٹ کے میلان فیشن ویک میں جلوے؛ دیکھیں دلکش و دلنشین تصاویر

انہوں نے اپنے پیغام میں ذاتی نشوونما پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اکثر وہ سوچتی ہیں کہ کیا وہ خود سے محبت کرتی ہیں، مگر آج ان کا جواب ہاں ہے۔

کیٹی پیری نے اپنی دو دہائیوں پر محیط شہرت کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دوران بے پناہ محبت، سخت آزمائش اور چیلنجز سے گزری ہیں لیکن یہ سب ان کے فنکارانہ سفر کا حصہ ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل کو امید کے ساتھ دیکھ رہی ہیں اور اپنی راہوں کو قدرتی طور پر کھلنے دینا چاہتی ہیں۔

Related Posts