ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آرہی ہے۔ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے جس سے میچ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی باؤلنگ کوچ نے فائنل سے قبل ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پہلا اوور کروانے کے فوراً بعد ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ میچ سے باہر ہو گئے اور دوبارہ میدان میں نظر نہیں آئے۔
اسی میچ میں ابھیشیک شرما بھی سری لنکن اننگز کے دوسرے حصے میں مکمل طور پر فیلڈ سے غائب رہے جس کے باعث ان کی جسمانی حالت پر بھی سوالات اٹھے ہیں۔
ایسا ریکارڈ جسے توڑنے کا خواب بھی کوئی نہ دیکھے! صائم ایوب کا کرکٹ میں نیا کارنامہ
باؤلنگ کوچ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی حالت کا دوبارہ جائزہ آج رات اور کل صبح لیا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ فائنل کھیل پائیں گے یا نہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہمیشہ سے ہی شائقین کے لیے خاص دلچسپی کا باعث رہا ہے لیکن اگر بھارت اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اترتا ہے تو یہ میچ کا توازن بدل سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








