سندھ کی خواتین کیلئے خوشخبری! حکومت کا پنک ٹیکسی اسکیم کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Govt Announces Pink Taxi Scheme for Women
ONLINE

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد خواتین کے لیے خصوصی “پنک ٹیکسی” سروس کا آغاز کرے گی۔

بلاول بھٹو نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ابتدا ہے، بہت جلد ایک اور تقریب منعقد کی جائے گی جس میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسیوں کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سندھ حکومت کی اُن پالیسیوں کا تسلسل ہے جن کے تحت پہلے ہی کراچی میں برقی بسیں اور خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس شروع کی جا چکی ہے، یوں سندھ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے خواتین کے لیے خصوصی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کی ہے۔

کراچی: بلدیاتی ضمنی انتخاب میں ڈرامائی موڑ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی پی کو شکست، ٹی ایل پی امیدوار کامیاب

تقریب میں بلاول بھٹو نے خواتین کو مفت برقی اسکوٹرز کی چابیاں بھی دیں اور کہا کہ اس اسکیم کا مقصد طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو درپیش سفری مشکلات کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ اسی ہفتے صوبائی حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ اسکیم بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا سندھ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، اور پاکستان کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین ہر شعبے میں فعال کردار ادا نہ کریں۔

Related Posts