دو روز کی کمی کے بعد سونا پھر چمکا! قیمتوں میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold surges to record Rs410,278 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں دو روز سونا سستا ہونے کے بعد آج پھر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کر دہ تازہ ترین نرخ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار 900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق فی 10 گرام سونا کی قیمت میں 1629 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے کاروباری مراکز ہیکرز کے نشانے پر! جانیں وہ حل جو آپ کو ہر خطرے سے بچائے گا

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے دیکھا جا رہا ہے، آج ایک تولہ چاندی 105 روپے اضافے سے 4 ہزار 704 جبکہ 10 گرام چاندی 90 روپے اضافے سے 4 ہزار 32 روپے کی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونا کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 759 ڈالر کا ہوگیا۔

Related Posts