سندھ حکومت کی خواتین کیلئے مفت اسکوٹر اسکیم! قرعہ اندازی میں حصہ لینے کا آسان طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh introduces free scooter scheme for ladies with lottery system
ONLINE

کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی آمدورفت میں آسانی فراہم کرنے کے لیے مفت برقی اسکوٹر اسکیم متعارف کرا دی ہے جس کے تحت کامیاب امیدواروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹرز دیے جائیں گے۔

اس اسکیم کے لیے صرف سندھ کی مستقل رہائشی خواتین درخواست دے سکیں گی۔ امیدوار یا تو زیرِ تعلیم طالبات ہوں گی یا کسی ادارے میں ملازمت کرنے والی خواتین۔ اس کے ساتھ ساتھ، درخواست گزار کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکوٹر حاصل کرنے والی خواتین انہیں سات سال تک فروخت نہیں کر سکیں گی۔ کامیاب امیدواروں کے لیے روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ اسکلز کا ٹیسٹ پاس کرنا بھی لازمی ہوگا تاکہ وہ اسکوٹرز کو محفوظ طریقے سے استعمال کر سکیں۔

اب آپ کا انٹرنیٹ بھی چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا! پاکستان میں وائی فائی 7 کے اجرا کی منظوری

اسکوٹرز کی تقسیم مکمل شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی، جس کی نگرانی ایک کمیٹی کرے گی۔ اس کمیٹی میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

درخواست دینے کی خواہشمند خواتین کو حکومتِ سندھ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر فارم پُر کرنا ہوگا، مطلوبہ دستاویزات منسلک کر کے درخواست آن لائن جمع کرانی ہوگی۔

یہ اسکیم خاص طور پر طالبات اور ورکنگ ویمن کے لیے ایک بڑی سہولت سمجھی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف ان کی آمدورفت کے مسائل کم ہوں گے بلکہ انہیں بااعتماد اور خودمختار بھی بنایا جا سکے گا۔

Related Posts