کائیلی جینر کا دلکش انداز، نئی تصاویر نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Kylie Jenner stuns in sheer lace outfit inside Kylie Cosmetics HQ
ONLINE

لاس اینجلس: معروف ریئلٹی اسٹار اور بیوٹی کوئین کائیلی جینر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جب انہوں نے اپنے برانڈ کائیلی کاسمیٹکس کے ہیڈکوارٹر میں ایک نئے فوٹو شوٹ کے دوران گلابی لباس میں اپنی تصاویر جاری کیں۔

28 سالہ کائیلی جینر نے ہلکے گلابی رنگ کے جالی دار باڈی سوٹ کا انتخاب کیا جو ان کے خدوخال کو نمایاں کر رہا تھا۔ لباس میں سیاہ کپڑے کی پٹی کا امتزاج ان کے جاذب نظر انداز کو مزید پرکشش بنا رہا تھا۔

اس کے ساتھ انہوں نے جیکٹ، پھولوں سے مزین سفید ٹائٹس اور اوپن ٹو ہیلز پہن رکھی تھیں، جن کے ساتھ نازک پھولوں والے اسٹراپس ان کے ٹخنوں کے گرد لپٹے ہوئے تھے۔

ان کا نرم لہروں میں بکھرتا ہوا برون ہیئر اسٹائل اور ہلکا میک اپ، جس میں نیوڈ لپ کلر، ہلکی آئی شیڈو، بلش اور لمبی پلکوں والا ماسکارا شامل تھا، ان کے انداز کو مکمل کر رہا تھا۔ پس منظر میں جگمگاتی نیون لائٹ پر لکھا ہوا کائیلی فوٹو شوٹ کو ان کے برانڈ کی پہچان دے رہا تھا۔

یہ تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئیں جب کائیلی نے حال ہی میں اپنے برانڈ کائیلی کاسمیٹکس کی دسویں سالگرہ منائی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ سفر میرے لیے بہت جذباتی رہا ہے، میں نے اپنی پرانی تصاویر دیکھیں جب میں 17 اور 18 سال کی عمر میں پہلی بار آئی شیڈو پیلیٹ ڈیزائن کر رہی تھی۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ دس سال بعد میں یہاں ہوں گی۔

کائیلی نے برطانوی میگزین ووگ کو بتایا کہ ان کا جسمانی وزن کم کرنے کا سفر کسی انجیکشن یا دوائی کے ذریعے نہیں بلکہ محنت اور فٹنس روٹین کے ذریعے ممکن ہوا۔

کور ورسز کور! بھارت کی پہلی اے آئی فیچر فلم میں سنی لیون دو مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ میں نے دونوں حملوں کے دوران 60 پاؤنڈ وزن بڑھایا تھا، اور پھر سخت محنت سے اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کی۔

کچھ روز قبل انہوں نے اپنی نجی زندگی کی ایک جھلک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں وہ بیٹے ایئر کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آئیں جبکہ بیٹی اسٹورمی اسکول یونیفارم میں خوشی سے مسکرا رہی تھی۔ یہ تصویر ان کے مداحوں کے لیے ایک نایاب اور دل کو چھو لینے والا لمحہ تھی۔

Related Posts