کور ورسز کور! بھارت کی پہلی اے آئی فیچر فلم میں سنی لیون دو مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Sunny Leone to star in India’s first AI feature film Kaur vs Kore
ONLINE

بھارتی سینما میں ایک نئی انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاپرازی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے ملک کی پہلی اے آئی فیچر فلم کور بمقابلہ کور کا اعلان کر دیا ہے۔

اس منفرد پراجیکٹ میں معروف اداکارہ سنی لیون ایک دوہرا کردار نبھائیں گی جن میں ایک انسانی سپر ہیرو اور دوسرا اے آئی سے تیار کردہ ایواٹار شامل ہے۔

یہ فلم محض ایک ورچوئل تجربہ نہیں بلکہ مستقبل کے کہانی سنانے کے فن میں ایک جرات مندانہ قدم ہے، جو ٹیکنالوجی اور ثقافت کے امتزاج سے ناظرین کو ایک نئے انداز کا تجربہ فراہم کرے گی۔

 

پاپرازی انٹرٹینمنٹ اس سے قبل اے آئی پر مبنی میوزک ویڈیوز، اشتہارات اور شارٹ فلمز بنا چکی ہے لیکن اس بار وہ بھارتی سینما میں نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔

سنی لیون نے اس موقع پر کہا کہ آٹھ سال پہلے ہم نے کور نامی کردار بنایا اور وی ایف ایکس کے ذریعے ایک مختصر پرومو بھی شوٹ کیا تھا، لیکن اُس وقت ٹیکنالوجی تیار نہیں تھی اور ناظرین بھی اس خیال کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

آج حالات بدل چکے ہیں اور میں بھارت کی پہلی اے آئی سپر ہیرو فلم بنانے پر بے حد پرجوش ہوں۔ یہ میرا فخر کا لمحہ ہے کہ بھارتی سینما کو دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں لیڈر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

پروڈیوسر اجنکیا جادھو نے کہا کہ یہ فلم روایت اور مستقبل کا امتزاج ہے، جو نہ صرف بھارتی سینما بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔

ان کے بقول یہ فلم ایک ایسا سنگ میل ہے جو دوسروں کے لیے بھی دروازے کھولے گی اور بھارت کو اے آئی سینما کی عالمی دوڑ میں شامل کرے گی۔

دبئی میں پاکستانی خاتون کی نیکی مصیبت بن گئی، درجنوں بلیوں کے باعث بے دخلی کا خطرہ

ڈائریکٹر اور تخلیق کار ونیل واسُو کا کہنا ہے کہ کور ورسز کور صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک سنیماٹک تجربہ ہے جو یہ ثابت کرے گا کہ اے آئی کے ذریعے جذبات، ڈرامہ اور عالمی معیار کا اسکیل تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی فلم ساز اب دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ وہ اختراعات سے خوفزدہ نہیں بلکہ رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک نیا دور ثابت ہو سکتی ہے، جہاں ٹیکنالوجی اور کہانی گوئی کا امتزاج مستقبل کے سنیما کی بنیاد رکھے گا۔

Related Posts