محبت کی داستان تکمیل کو پہنچی؛ سیلینا گومز اور بینی بلانکو ایک ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ پیپل۔کام)

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے گیت نگار بینی بلانکو سے شادی کرلی اور یوں ان کی محبت کی طویل داستان اختتام کو پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں سیلینا گومز کا تعلق گلوکار جسٹن بیبر سے رہا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو زیادہ منظر عام پر نہیں رکھا تاہم انہیں محبت اپنے ایک پرانے دوست بینی بلانکو میں ملی جو موسیقی کی دنیا میں پہلے ہی اپنا نام بنا چکے تھے۔

سن 2020 میں جب بینی بلانکو نے ایک انٹرویو کے دوران سیلینا گومز کے بارے میں کچھ تنقیدی ریمارکس دیے تو لگتا تھا کہ ان کی دوستی ختم ہو جائے گی لیکن یہ واقعہ ان کی دوستی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

نومبر 2023 تک سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ سیلینا گومز اور بینی بلانکو کی دوستی محبت میں بدل رہی ہے اور دونوں شادی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد سیلینا گومز نے بینی بلانکو کو اپنی زندگی کا بہترین شخص قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

سن 2024 میں، سیلینا گومز اور بینی بلانکو کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دسمبر 2024 میں بینی نے سیلینا کو شادی کی پیشکش کی اور انہیں انگوٹھی بھی دی۔ اس موقع پر دیگر فنکاروں نے دونوں کو مبارکباد دی۔

ان کی شادی کے موقع پر بھی کل سے آج تک ساتھی فنکار مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔ یہ مبارکبادوں کا سلسلہ سوشل میڈیا صارفین تک بھی پھیل چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ چند دنوں تک جاری رہے گا۔

Related Posts