آج پاکستان کی جیت پکی! شاہین ممکنہ مین آف دی میچ، وسیم اکرم نے فتح کے گرسکھادیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں اور ٹیم کی حکمتِ عملی سے متعلق اہم مشورے دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما جیسے جارح مزاج بلے باز کے خلاف میچ کی ابتدا میں باؤنسر نہ کروائیں بلکہ پیسرز کے ذریعے دباؤ ڈالیں اور شاہین آفریدی کو ان کے قدموں کی حرکات پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہی اوور یا ایک اسپیل پورے میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے اس لیے صائم ایوب اور شاہین آفریدی جیسے اہم کھلاڑیوں کی کارکردگی ٹیم کے لیے فیصلہ کن ہوگی۔ انہوں نے صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد فارم میں واپس آئیں گے۔

اپنے بیان میں وسیم اکرم نے اسپنرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ٹیم کو اس پہلو پر توجہ دینی ہوگی۔ ان کے مطابق ابھیشیک شرما اسپنرز کے خلاف خاصی مہارت رکھتے ہیں اس لیے ان کے خلاف پیسرز کو استعمال کرنا زیادہ موثر ہوگا۔

آج ہوگی رقم نئی تاریخ! پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل

انہوں نے حالیہ پاک بھارت میچ میں شائقین کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت ہو یا ہار شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید ضرور کریں لیکن ذاتیات پر اترنا مناسب نہیں۔

Related Posts