بھارتی اداکار و سیاستدان وجے تھلاپتی کے جلسے میں بھگدڑ، 31 ہلاک اور 50 سے زائد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

At least 31 dead, over 50 injured at Indian actor-politician Vijay's rally
ONLINE

بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کروڑ میں اداکار اور سیاستدان وجے کے جلسے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ضلعی پولیس کے سینئر افسر وی سلوراج کے مطابق اب تک 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 58 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

بھگدڑ اس وقت مچی جب وجے کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لوگوں کا جمِ غفیر جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو بچانے کے لیے تروچیراپلی اور سیلم کے اسپتالوں سے 44 ڈاکٹروں کو ہنگامی بنیادوں پر کروڑ طلب کیا گیا ہے۔

مسلمان کبھی حُبِّ رسول ﷺ سے پیچھے نہیں ہٹے گا! اویسی کا مودی کو ایمان افروز جواب

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزرا اور ضلعی افسران کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اضافی انتظامات کا بھی حکم دیا ہے اور اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے کو افسوسناک قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ کے جلسے میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی دکھ بھرا ہے۔

یاد رہے کہ وجے جنہیں فلم انڈسٹری میں تھلاپتی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے گزشتہ برس اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی اور اب وہ آئندہ برس ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔

Related Posts