اسلام آباد پر ڈینگی کی یلغار! ہائی رسک ایریاز میں لاروا کی موجودگی نے انتظامیہ کی نیندیں اڑا دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک اسپتال میں ڈینگی وارڈ، فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی یومیہ سرویلینس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں سے 25 اور شہری علاقوں سے 11 مریض سامنے آئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ روز انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے مختلف یونین کونسلز اور سیکٹرز میں 265 مقامات کا معائنہ کیا، جہاں 6 مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

عالمی یومِ قلب پر ماہرین اور شہری سائیکلوں پر یکجا

انتظامیہ کے مطابق ہائی رسک علاقوں میں فوری طور پر اسپرے اور فوگنگ کی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں، تاہم صورتحال اب بھی قابو سے باہر نظر آ رہی ہے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اور کئی مقامات کو سیل بھی کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دیں، کیونکہ فیلڈ انسپکشنز اور لاروا تلفی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

Related Posts