ایشیاکپ فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ہاتھ نہ ملانے کی روایت برقرار، دونوں ٹیموں میں کون کون شامل ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیاکپ، فائل فوٹو

ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار یادیو سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔

ایک اشارہ ہی کافی تھا! پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی حریف کی بولتی بند کردی

فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ جب کہ بھارتی ٹیم سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور شیوم دوبے کی واپسی ہوئی ہے۔

فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں جب کہ رنکو سنگھ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارتی اسکواڈ

بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی۔

Related Posts