پاکستانی باکسر سمیر خان نے تھائی لینڈ میں ہونے والے یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ مقابلے سے قبل اپنے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو طنزیہ اشاروں سے چھیڑا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل سمیر اور بنٹی آمنے سامنے کھڑے ہیں جب سمیر نے اچانک ہاتھ سے ہوائی جہاز کا اشارہ کیا۔ یہ اشارہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی تنازعے کی طرف اشارہ کرتا دکھائی دیا۔ جواب میں بنٹی نے دونوں ہاتھوں سے سمیر کو پیچھے دھکیل دیا۔ اس موقع پر میچ ریفری نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا۔
سمیر نے بنٹی کو چھیڑنا جاری رکھا اور اس بار اپنی انگلیوں سے “6-0” کا اشارہ کیا جوکہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی فضائیہ کی برتری کی طرف ایک اور اشارہ تھا۔ بالآخر سمیر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ مئی کے تنازعے کے دوران پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے چھ بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں تین رافیل جیٹ شامل تھے۔
آج پاکستان کی جیت پکی! شاہین ممکنہ مین آف دی میچ، وسیم اکرم نے فتح کے گرسکھادیئے
اسی طرح کے اشارے دبئی میں جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے بھی دیکھے گئے جو مبینہ طور پر بھارتی کھلاڑیوں کے متنازعہ رویے کے جواب میں تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








