پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال، جنہوں نے حالیہ برسوں میں شاندار اداکاری اور ہٹ ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے، بالی وڈ میں کام کرنے سے متعلق واضح مؤقف سامنے لے آئیں۔
وہ اس وقت ڈرامہ دو کنارے میں درشہوار کے کردار کے باعث ناظرین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ اپنی خوبصورتی، سنجیدہ اندازِ اداکاری اور خلوص سے کردار نبھانے کے باعث مداحوں کی پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ ان کا بالی وڈ جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ اپنی ہی انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام کرسکتی ہیں تو یہ ان کے لیے کافی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سرحد پار جا کر کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں اور نہ ہی بالی وڈ میں اداکاری کے خواب دیکھتی ہیں۔
کائیلی جینر کا دلکش انداز، نئی تصاویر نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے
مومنہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی عوام کی محبت اور پذیرائی کو ترجیح دیتی ہیں اور انہیں بیرونِ ملک سے ملنے والی توجہ یا شہرت کی کوئی ضرورت نہیں۔
حتیٰ کہ اگر انہیں بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی پیشکش ہو تو بھی وہ اس کو قبول نہیں کریں گی۔ ان کے مطابق اصل کامیابی وہی ہے جو اپنے ملک اور اپنی قوم سے ملے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








