کراچی: پیر 29 ستمبر 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے براہ راست اثرات ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونا 5900 روپے کے اضافے کے ساتھ فی تولہ 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام 4637 روپے مہنگے ہوکر 3 لاکھ 17 ہزار 197 روپے میں فروخت ہوئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر تک جا پہنچا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں کمی کے آثار سونے کی طلب کو مزید بڑھا رہے ہیں جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








