کراچی نیو سبزی منڈی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Explosion sound reported at New Sabzi Mandi, Karachi
FILE PHOTO

کراچی: نیو سبزی منڈی میں پیر کی دوپہر اچانک ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک دکان میں ہوا جہاں گیس سلنڈرز فروخت کیے جا رہے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی جبکہ دکانداروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

کراچی: گلستانِ جوہر میں پانی سے بھرے گڑھے میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں سلنڈر دھماکوں کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن کی بنیادی وجہ غیر معیاری سلنڈر اور حفاظتی اقدامات کی کمی بتائی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

Related Posts