پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشکش کے تحت مسافر تمام کینیڈین پروازوں پر 15 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ آفر فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ مسافر اس رعایتی کرائے سے فائدہ اٹھانے کے لیے 10 اکتوبر 2025 تک ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ رعایت دستیاب نہیں ہو گی۔
پشاور والوں کے لیے بڑی خوشخبری! اب ہفتے میں 5 دن ابوظہبی جانے کا موقع
ایئرلائن کے مطابق رعایتی ٹکٹ 30 ستمبر سے 19 دسمبر 2025 کے درمیان کسی بھی تاریخ کو سفر کرنے کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے جس سے مسافروں کو تقریباً تین ماہ کی سہولت میسر آئے گی۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ رعایت فوری طور پر نافذ ہوچکی ہے لہٰذا جو مسافر آج ہی اپنی بکنگ کرتے ہیں وہ بھی اس رعایت سے فوری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








