کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے! شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

5.0 magnitude earthquake shakes Balochistan
FILE PHOTO

کراچی کے علاقے ملیر اور اطراف میں بدھ کے روز زمین ہل گئی جب ایک ہلکے درجے کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے مضافاتی علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی زمین میں نسبتاً کم تھی جس کے باعث جھٹکے واضح محسوس کیے گئے۔

ایسا لگا کہ قیامت آگئی! فلپائن میں زلزلے سےعمارتیں، پل اوراسپورٹس کمپلیکس زمین بوس، 70 ہلاک، 200 زخمی

یاد رہے کہ کراچی ماضی میں بھی معمولی شدت کے زلزلوں کی لپیٹ میں آتا رہا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے کسی بڑے زلزلے کی پیش گوئی نہیں کرتے لیکن احتیاطی تدابیر ہمیشہ ضروری ہیں۔

Related Posts