خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں! تجارتی خسارے کے خوفناک اعداد و شمار سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر 2025 تک کے پہلے تین ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ کر 9.368 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 45.83 فیصد بڑھا۔ ماہانہ بنیاد پر ستمبر میں یہ خسارہ 16.33 فیصد اضافے کے ساتھ 3.341 ارب ڈالر رہا۔

بیورو کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران درآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 16.971 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ صرف ستمبر 2025 میں درآمدات کا حجم 5.845 ارب ڈالر رہا۔

پاکستان کی معیشت نے لی نئی اڑان! زر مبادلہ کے ذخائر پہنچے 19.80 ارب ڈالر تک

ادارہ شماریات رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 3.83 فیصد کمی ہوئی اور یہ 7.603 ارب ڈالر رہیں۔ ستمبر 2025 میں برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.71 فیصد کم ہوئیں جو کہ 2.504 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

Related Posts