لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے جمعرات کو نسوار کی تیاری، خرید و فروخت پر عائد پابندی کو ختم کردی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیس میں یہ حکم جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق نسوار پر پابندی کے خلاف رٹ پٹیشن نمبر 4177/18 سات سال سے زیر التوا تھی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناسور کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا جس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
سات سال قبل عدالت نے اس پابندی کے نوٹیفکیشن پر عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا۔ درخواست گزار ذیشان خان خٹک نے اپنے وکیل ذوالفقار علی سدھو کے ذریعے یہ درخواست دائر کی تھی۔
پنجاب میں خواتین پر حملوں کا وقت ختم! ساس اور سالی پر تیزاب پھینکنے والا گرفتار
سماعت کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی رضامندی ظاہر کی۔ اب عدالت کے فیصلے کے بعد نسوار کی تیاری، فروخت اور خریداری دوبارہ قانونی قرار دے دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








