اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز موبائل انٹرنیٹ کی سست روی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا، آج بھی صورتحال کم و بیش برقرار رہنے کی اطلاعات ہیں۔
دن بھر جاری رہنے والی اس رکاوٹ نے نہ صرف عام براؤزنگ متاثر کی بلکہ رابطے کے لیے استعمال ہونے والے اہم پلیٹ فارمز بھی ٹھپ ہوگئے۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ آڈیو اور ویڈیو کالز بار بار منقطع ہوئیں جبکہ فائل شیئرنگ میں غیر معمولی تاخیر نے ذاتی اور کاروباری دونوں نوعیت کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کی۔
پنجاب میں خواتین پر حملوں کا وقت ختم! ساس اور سالی پر تیزاب پھینکنے والا گرفتار
صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
اس خاموشی نے عوام کو مزید غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیا ہے کیونکہ انہیں نہ تو وجہ معلوم ہے اور نہ ہی یہ علم کہ سروس کب معمول پر آئے گی۔
ادھر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نیٹ ورک میں کوئی خرابی موجود نہیں۔ ترجمان کے مطابق نہ تو مقامی نیٹ ورک اور نہ ہی سمندری کیبلز میں کسی قسم کی تکنیکی خرابی پائی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








