سندھ کے علاقے کشمور میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
المناک واقعہ گاؤں علی شیر جکھرانی میں تھانہ گڈو کی حدود میں پیش آیا۔
متوفیہ کے بھائی نے بتایا کہ مقامی افراد نے اطلاع دی کہ غلام محمد نے اپنی بیوی نواب زادی جکھرانی کو شدید جسمانی تشدد کے بعد قتل کر دیا۔
جب وہ بہن کے گھر پہنچے تو ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔مقتولہ کو کرنٹ بھی لگایا گیا۔
دوسری جانب مقتولہ کے سسرالیوں کا مؤقف ہے کہ خاتون کی موت شوہر کے تشدد سے نہیں بلکہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو کشمور سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل وجۂ موت سامنے آئے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








