ایک پاؤنڈ گوشت کی قیمت ایک مہینے کی تنخواہ! جانیں دنیا کے 7 مہنگے ترین گوشت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دنیا بھر میں گوشت کی قیمت اس کے ذائقے، نایابی اور چکنائی کے معیار پر منحصر ہوتی ہے۔ جو گوشت جتنا نایاب اور لذیذ ہو اس کی قیمت بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ کچھ اقسام تو اتنی قیمتی ہیں کہ ان کا ایک پاؤنڈ ہی عام آدمی کے ماہانہ خرچے کے برابر ہے۔

1. جاپانی کوبے بیف (Kobe Beef)

Smoked Kobe Beef

یہ گوشت جاپان کے ہیؤگو علاقے میں پالے جانے والے جاپانی بلیک نسل کے گائے سے حاصل ہوتا ہے۔ اس میں موجود باریک چکنائی (ماربلنگ) اسے مکھن جیسا نرم اور ذائقہ دار بناتی ہے۔

کوبے بیف کو A5 گریڈ دیا جاتا ہے، جو جاپان کا سب سے اعلیٰ معیار ہے اور صرف مخصوص علاقے اور نسل کا گوشت ہی کوبے کہلا سکتا ہے۔

2. اولیو واگیو (Olive Wagyu)

Olive Wagyu | A5 Wagyu Beef Ribeye Steak – The Wagyu Shop

یہ کوبے بیف سے بھی زیادہ نایاب ہے۔ جاپان میں چند گائیں خاص طور پر زیتون کے چھلکے اور گودے سے بنے چارے پر پالی جاتی ہیں۔ اس سے گوشت میں ہلکی میٹھی خوشبو اور نرمی آتی ہے۔

چونکہ اس کی پیداوار انتہائی محدود ہے اس لیے اسے دنیا کے سب سے مہنگے گوشتوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

3. امریکن واگیو (American Wagyu)

Natural American Wagyu Beef Bone-In Ribeye Steak – The Wagyu Shop

یہ جاپانی واگیو اور امریکی بلیک اینگس گائے کا ملاپ ہے۔ اگرچہ یہ جاپانی معیار تک نہیں پہنچتا، مگر پھر بھی اس میں زیادہ چکنائی، نرم ساخت اور بہترین ذائقہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ مہنگا سمجھا جاتا ہے۔

4. فِلے مینیون (Filet Mignon)

Filet Mignon

یہ گائے کے ٹینڈر لُوئن حصے سے حاصل ہوتا ہے جو سب سے نرم اور نایاب گوشت مانا جاتا ہے۔ ایک گائے سے صرف ایک پاؤنڈ فلے مینیون حاصل ہوتا ہے اسی لیے یہ ہوٹلوں میں سب سے مہنگا اسٹیک سمجھا جاتا ہے۔

5. آئبیریکو ہیم (Iberico Ham)

Jamón ibérico - Wikipedia

یہ اسپین کا مشہور سُکھایا ہوا سور کا گوشت ہے جو آئبیریان نسل کے کالے سوروں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ سور بلوط کے میوے (acorns) کھا کر موٹے کیے جاتے ہیں جس سے گوشت میں ایک خاص گری دار خوشبو پیدا ہوتی ہے۔ اس گوشت کو تیار ہونے میں کئی مہینے لگتے ہیں اسی لیے اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے۔

6. بریس چکن (Bresse Chicken)

Discover Bresse Chicken and Access Our Recipes — Domaine de Cromey

فرانس کا یہ خاص مرغ چکنز کا چیمپین کہلاتا ہے۔ ان مرغوں کو قدرتی ماحول میں آزاد چھوڑ کر مخصوص خوراک دی جاتی ہے جس سے ان کا گوشت خوشبودار اور لذیذ بن جاتا ہے۔

7. واگیو رِب آئی (Wagyu Ribeye)

Wagyu Ribeye with Garden Fresh Veggies Recipe - Barbecuebible.com

واگیو گوشت کا سب سے پسندیدہ حصہ رِب آئی ہے جو چکنائی اور ذائقے کے متوازن امتزاج کی وجہ سے خاص مانا جاتا ہے۔ یہ اسٹیک عام طور پر صرف عالمی معیار کے ریستورانوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

دنیا کے ان مہنگے ترین گوشتوں کی قیمتیں ہزاروں ڈالر فی کلو تک پہنچ جاتی ہیں لیکن ان کا ذائقہ، خوشبو اور نرمی واقعی لاجواب ہوتی ہے۔

Related Posts