سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ایک معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو ڈکیتی چھوڑ کر پیسے واپس کر گیا حقیقت میں صرف ایک ڈرامائی ویڈیو ہے۔
تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ریکارڈنگ اسکرپٹڈ ہے اور کانٹینٹ کریئٹرز نے اسے سوشل میڈیا پر ویوز اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے بنایا ہے۔
ویڈیو کا اصل ماخذ ایک فیس بک پیج ہے جہاں یہی بچے اور اداکار اسی طرز کی دیگر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں اور کسی مستند خبر یا پولیس ریکارڈ میں اس ڈکیتی کی تصدیق نہیں ملتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو کو ایکٹنگ اور شوٹنگ سین قرار دیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی تفریحی ویڈیو ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








