دس سالہ بچی کے اسکول بیگ میں 4 کلو چرس! ماں کی خطرناک چال پولیس نے ناکام بنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ کراچی پولیس)

کراچی پولیس نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اپنی 10 سالہ بیٹی کے اسکول بیگ میں منشیات چھپا کر لے جا رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران ایک بچی کا اسکول بیگ مشکوک محسوس ہوا۔ تلاشی لینے پر کتابوں کے نیچے سے تقریباً 4 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر بچی کی والدہ بی بی ذاکرہ کو حراست میں لے لیا۔

Image

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار خاتون اپنی بیٹی کے بیگ میں منشیات رکھ کر سفر کر رہی تھی تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانی تھی۔

خاتون کو تھانے منتقل کر کے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کو قانونی تقاضوں کے مطابق حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Related Posts