غیرت کے نام پر قتل کا اندوہناک واقعہ، مرد اور عورت کی لاشیں دریا میں پھینک دی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھوڑا گھٹ تھانے کی حدود کچے کے گاؤں حیدر شاہ میں مبینہ کاروکاری کے الزام پر دو افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، مقتولین میں خان عرف جانو چاچڑ اور خاتون گلناز شامل ہیں۔

ذاتی دشمنی تھی یا غیرت کے نام پر کیا گیا! ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ کو گولیوں سے چھلنی کردیا

سگے بھائی اور شوہر نے مل کر خاتون کو غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کردیا

ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ گلناز کے والد افغانی چاچڑ نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا اور لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں۔

Related Posts