میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران بین الاقوامی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو غلطی سے آبنائے ٹرمپ قرار دے دیا، جس پر تقریب کے شرکاء نے قہقہے لگا دئیے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران جنگ کے دوران جمعہ کے روز میامی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آبنائے ٹرمپ، میرا مطلب ہے آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا، جس پر حاضرین کو ہنسی آگئی، جس پر صدر ٹرمپ نے معذرت بھی کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک خوفناک غلطی تھی جسے میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، مجھ سے غلطیاں کم ہی ہوتی ہیں۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ کہہ دیا.
ہم اس وقت مذاکرات کر رہے ہیں، اور اگر کوئی حل نکل آئے تو یہ بہترین ہوگا۔
لیکن انہیں ’آبنائے ٹرمپ‘ کو کھولنا ہوگا۔ ’’بڑی غلطی ہو گئی‘‘ pic.twitter.com/TyJB7AZU7l— WE News (@WENewsPk) March 28, 2026
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز وہ سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے روزانہ کم و بیش 2کروڑ بیرل تیل گزرتا ہے جسے ایران نے اسرائیلی و امریکی حملوں کے آغاز پر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خطے میں معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ سے سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد نے جنم لیا اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب دیکھا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








