ویڈیو: کیا امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کا نیا نام آبنائے ٹرمپ رکھ دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آبنائے ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران بین الاقوامی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو غلطی سے آبنائے ٹرمپ قرار دے دیا، جس پر تقریب کے شرکاء نے قہقہے لگا دئیے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران جنگ کے دوران جمعہ کے روز میامی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آبنائے ٹرمپ، میرا مطلب ہے آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا، جس پر حاضرین کو ہنسی آگئی، جس پر صدر ٹرمپ نے معذرت بھی کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک خوفناک غلطی تھی جسے میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، مجھ سے غلطیاں کم ہی ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز وہ سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے روزانہ کم و بیش 2کروڑ بیرل تیل گزرتا ہے جسے ایران نے اسرائیلی و امریکی حملوں کے آغاز پر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خطے میں معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ سے سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد نے جنم لیا  اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب دیکھا جارہا ہے۔

Related Posts