پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 28 مارچ 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 472,062 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 4,116 روپے اضافہ ہوا اور یہ 404,717 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3,774 روپے بڑھ کر 371,004 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فی تولہ چاندی 7,454 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6,390 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس قیمت 48 ڈالر اضافے کے بعد 4,493 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 69.70 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور انٹر بینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








