وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم آتشزدگی کے باعث خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ بس کے انجن میں لگی۔
میٹرو بس انتظامیہ کے بیان کے مطابق بس کے انجن میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کی موجودگی کی صورت میں آتشزدگی کے باعث بڑے جانی نقصان کا خدشہ تھا، تاہم حادثے کے وقت مسافر بس پر کوئی شہری سوار نہیں تھا۔
اپ ڈیٹ: اسلام آباد سے صدر پنڈی جانے والی میٹرو بس میں سکستھ روڈ کے قریب آگ لگ گئی، ڈرائیور نے بس اسٹیشن پر روک کر تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا، دیکھتے ہی دیکھتے میٹرو بس جل کر خاکستر۔۔!! pic.twitter.com/szXExtESQT
— Khurram Iqbal (@khurram143) May 23, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تکنیکی عملے اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں کیاجاسکا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








