ویڈیو: اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹرو بس
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم آتشزدگی کے باعث خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ بس کے انجن میں لگی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے بیان کے مطابق بس کے انجن میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کی موجودگی کی صورت میں آتشزدگی کے باعث بڑے جانی نقصان کا خدشہ تھا، تاہم حادثے کے وقت مسافر بس پر کوئی شہری سوار نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تکنیکی عملے اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں کیاجاسکا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی۔

Related Posts