راولپنڈی؛ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹ گیا، دھماکے سے 3افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی مین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں مرمت کے دوران کولنگ یونٹ کا کمپریسر پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دینے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کی انتظامیہ کے مطابق کمپریسر پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔

 افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں 11 روز قبل پیش آیا۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والوں میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ لکی مروت تحصیل کے مصروف تجارتی علاقے میں ہوا۔

Related Posts