نیویارک: ہالی ووڈ اداکار میتھیو پیری نے ”فرینڈس دی ری یونین“ کے پرومو کے دوران لڑکھڑاتی ہوئی تقریر کی وضاحت پیش کردی۔
2004 میں ختم ہونے والے شو، ’فرینڈز: دی ری یونین‘ کے پرومو ویڈیو کے اجراء کے فورا بعد ہی یہ تنازعہ کھڑا ہوگیا کہ مشہور و معروف اداکار لڑکھڑاتے ہوئے بول رہے ہیں، جس کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تاہم ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ 51سالہ اداکار کی لڑکھڑاتی ہوئی تقریر کے پیچھے اصل وجہ ان کی دانت کی سرجری تھی، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ سب کچھ ہوا۔
وہ دوران تقریر تکلیف میں مبتلا تھے اور درد محسوس کررہے تھے، جس کی وجہ سے ان کی تقریر میں لڑکھڑاہٹ پیدا ہورہی تھی، جس کے باعث ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ فلم فرینڈز ری یونین میں مرکزی کردار جینیفر اینسٹن، ڈیوڈ شمیمر، میٹ لی بلینک، میتھیو پیری، لیزا کڈرو، اور کورٹنی کاکس ادا کررہے ہیں۔