ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ ہونے کے باوجود ’کام نہ ہونے کے باعث“پچھلے سال کا آدھا ٹیکس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
کنگنا رناوت، جنہیں آخری بار 2020 میں بننے والی فلم ‘پنگا’ میں دیکھا گیا تھا، انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی آپ بیتی سنائی، انہوں نے لکھا کہ ”اگرچہ میں آمدنی کا تقریبا ً45 فیصد ٹیکس کے طور پر ادا کرتی ہوں، حالانکہ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ ہونے کے باعث انہوں نے گزشتہ سال آدھے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








