سعودی جیلوں سے رہائی پانے والے62 پاکستانیوں کی وطن واپس پرجشن کا سماں

تازہ ترین

تازہ ترین

62 prisoners released from Saudi Arabia arrive in Pakistan

اسلام آباد: عیدالاضحی سے ایک روز قبل سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پاکر وطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد کے موقع پر خوشی کا سماں بندھ گیا۔

اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ایم ڈی عامر شیخ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور ادارہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر رہائی پانے والے62 پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

پاکستانی قیدیوں کی آمد کے موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور انہوں نے موجودہ حکومت کی گرانقدر کوششوںکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ یہ پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں گے۔ بیرون ملک جیلوں میں پاکستانیوں کی مدد کرنا اور ان کی واپسی حکومت کی عوام سے وابستگی ہے۔ میری ہدایت پر فنڈز کا بندوبست کیا گیا اور خصوصی پرواز سے 62 قیدیوں کو واپس لایا گیا۔

مزید پڑھیں:قربانی کا جذبہ راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا ہے،صدر ،وزیر اعظم

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں، ‏اب تک کئی ہزار لوگ بیرون ملک مصائب کا شکار تھے، وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں۔ ان خاندانوں کی عید کی خوشیاں وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں۔ اب تک کئ ہزار لوگ جو بیرون ملک مصائب کا شکار تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

Related Posts