سندھ میں سیکڑوں ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار، دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

Recruitment of hundreds of vaccinators declared illegal in Sindh

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسی نیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ویکسی نیٹرز کیلئے ٹریننگ انسٹیٹیویٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں نومبر 2019 میں 1302 ویکسی نیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018 میں بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی عہدے سے سبکدوش

عدالت نے 1302 ویکسی نیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسی نیٹرز کو ٹریننگ انسٹیٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 19 ہزار 970 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 24 ہزار 848 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 مزید افراد انتقال کر گئے۔

عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور تمام صوبوں  میں عوام کو دن رات ویکسین لگانے کیلئے ویکسی نیٹرز کو بھرتی کیا جارہا ہے۔

Related Posts