فیصل آباد میں پڑوسی نے معذور باپ کی 12 سالہ بیٹی کی عزت تارتار کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Christian girl abducted in Toba Tek Singh

فیصل آباد: پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، فیصل آباد میں پڑوسی نے اسلحہ کے زور پر معذور باپ کی 12 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ روڈالہ کے علاقے میں پیش آیاجہاں رمضان نام ملزم نے اپنے پڑوس میں واقع گھر میں موجود 12 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بچی کی چیخ و پکار پر ملزم اسلحہ لہراتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا والد معذور ہے جبکہ واقعہ کے وقت بچی گھر میں اکیلی تھی،پولیس نے بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:باریش بزرگ کی نازیبا حرکت، خواتین نے سربازار شرمندہ کردیا

واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ماڈل کالونی میں 65 سالہ پادری کی7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم فرار ہوگیا۔

لاہور ماڈل کالونی والٹن روڈ کے رہائشی شہزاد مسیح نے پولیس کو بتایا کہ 14 اگست 2021 کے روز کسی ضروری کام کے سلسلے میں اپنے آبائی گاؤں اوکاڑہ گیا تھا جبکہ میری بیوی اور بچے گھر میں موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں ہیں جو ٹیوشن پڑھنے روزانہ شام کو چرچ جاتی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کے روز میری چھوٹی بیٹی 7سالہ نیناں کھیلنے کیلئے 65 سالہ پادری برکت مسیح ولد ارجن مسیح کے گھر چلی گئی اور جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو میری بیوی اور بڑی بیٹی 9 سالہ سنتھیا نیناں کو ڈھونڈنے کیلئے برکت مسیح کے گھر گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری بیوی نے برکت مسیح کے گھر میں اپنی چھوٹی بیٹی نیناں اور پادری برکت مسیح کو برہنہ حالت میں دیکھا جبکہ ملزم میری بیوی کو دیکھ کر فوراً پکڑے پہن کر موقع سے فرار ہوگیا۔

Related Posts