کراچی میں 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
کراچی میں 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

کراچی: ملک میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات تھمنے میں نہیں آرہے، ایک اور حوا کی بیٹی 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد مفرور ہونے والے بچی کے چاچا کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کوششیں جاری۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے پولیس سرجن نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 12سالہ بچی کی لاش کو بریگیڈ تھانے کی حدود سے لایا گیا، پوسٹ مارٹم کیا گیا تو بچی سے زیادتی ثابت ہوئی، بریگیڈ تھانے کا انویسٹی گیشن آفیسر بچی کی لاش دوپہر دوبجے اسپتال لایا۔

پولیس سرجن کے مطابق 12سالہ معصوم بچی کو بچی کو زیادتی کے بعد گلا دباکر قتل کیا گیا، ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کرانے پر زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچی کا والد پارک میں چوکیدار ہے۔

مزید پڑھیں:3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

بچی کا قتل ہونے کے بعد سے چاچا بھی غائب ہے، مقتولہ بچی کے چاچا کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ بچی کی بڑی اور چھوٹی بہن اسکول گئی ہوئی تھی، بچی گھرمیں اکیلی تھی، جس کا ملزم نے فائدہ اُٹھایا۔

Related Posts